ہمارے بارے میں

سر زمینِ ملک ِپاکستان کی آن اور شان
حسین ودلکش وادیاں۔۔۔۔۔بادلوں سے ہمکلام بلند و بالا پہاڑ۔
دیوملائی داستانوں کے امین طویل ترین گلئیشیرز۔۔۔عکس افق ، قوس قزح کے رنگوں سے مزین جھیلیں
یہ ہے پاکستان کے ماتھے کا جھومر ۔۔۔۔یہ ہے گلگت بلتستان۔۔۔۔۔۔یہی تو ہے پاکستان

72,971کلو میٹر یعنی 28,174 مربع میل ،10اضلاع پر مشتمل اس خطے کی آبادی تقریبا ٢٠لاکھ نفوس پر مشتمل ہے ، دنیا کے تین عظیم پہاڑی سلسلے ، ہمالیہ ، قراقرم ، ہندوکش کے ملاپ کے ساتھ ساتھ10 حیرت انگیز پہاڑی دروں اور شاندار ما ضی کے مالک اس خطے کے لوگ قومی زبان ارد و کے ساتھ مقامی زبانیں شینا، بلتی ،وخی اور کھووار بولتے ہیں
کے ٹو ٹیلیویژن پاکستان کا وہ واحد چینل ہے جس نے اپنی پہلے دن کی نشریات سے ہی پاکستان کے ان دلکش رنگوں کے حسین امتزاج سے مزین ” میں ہوں پاکستان ، مجھ سے نہیں کوئی حسین جہاں میں” دنیا میں منوانا اپنا نصب العین بنایا ۔ گلگت بلتستان کی زبان و ادب ، باوقار ،باہمت باشندگان، معتبر اقدار،ماضی کی مختلف تہذیبوں کو سموئے ہوئے عکس جنت کا منظر اس خطے کو پوری دنیا کے لئیے ایک حیرت کدہ کے انداز میں دکھایا جسے دیکھنے کے بعد دنیا بھر سے لوگ دیوانہ وار اس خطے کی جانب چل پڑے ۔۔۔ کے ٹو ٹیلیویژن نے اس سلسلے کو بڑھاتے ہوئے گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی احوال گلگت بلتستان خبرنامہ کے ساتھ ساتھ حالات حاضرہ کا پروگرام آواز گلگت بلتستان کا آغاز کیا۔آج دنیا بھر کے سماجی وسیاسی حلقوں میں باشندگان گلگت بلتستان کی آواز گونج رہی ہے۔
روزنامہ ”احوال” گلگت بلتستان ای پیپر ویب سائٹ ہے جس کا مقصد گلگت بلتستان کے باسیوں کے لیے ایک ایسی سہولت دینا ہے جہاں وہ اپنے علاقے کی ہر خبر دیکھ سکیں۔اس ای پیپر کی ایک انفرادیت یہ بھی ہے کہ یہاں پر آپ گلگت بلتستان کے حوالے سے نیوز رپورٹس، پیکجز، دستاویزی فلمز اور کے ٹو ٹی وی سے نشر کردہ حالاتِ حاضرہ کے پروگرامز بھی دیکھ سکیں گے۔ اس ای پیپر سے گلگت بلتستان کے وہ عوام زیادہ مستفیذ ہو سکیں گے جو اپنے وطن سے دور ملک کے دوسرے شہروں یا پھر ملک سے باہر رہتے ہیں لیکن اپنے علاقے سے باخبر رہنا چاہتے ہیں۔روزنامہ احوال گلگت بلتستان اے وی ٹی چینلز نیٹ ورک کا آپ کے لیے ایک اور تحفہ ہے۔ ہمیں امید ہے آپ کو ہماری یہ کاوش بھی پسند آئے گی۔ روزنامہ احوال گلگت بلتستان کا ایڈریس یہ ہے۔
www.ahwalgb.com