گلگت بلتستان کے 337 کنٹریکٹ ملازمین مستقل

گلگت بلتستان کے 337 کنٹریکٹ ملازمین مستقل ہو گئے عارضی اور کنٹیجنٹ ملازمین کی مستقلی کے لئے طریقہ کار وضع کر دیا گیا ہے ۔ وزیر اطلاعات فتح اللہ خان نے وزیر خزانہ جاوید منوا،مشیر خوراک شمس الحق لون اور ترجمان وزیر اعلی امتیاز علی تاج کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کابینہ اجلاس کے فیصلوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صوبائی کابینہ نے مستقلی ایکٹ کے تحت قانونی لوازمات پورے کر کے ٹیسٹ انٹر ویو کے زریعے بھرتی ہونے والے 337 کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کی منظوری دی ہے ۔جبکہ پراپر چینل سے نہ آنے والے 215 ملازمین کا معاملہ کمیٹی کے سپرد کیا گیا ہے ۔ مختلف منصوبوں میں کام کرنے والے 207 ملازمین کو پی سی فور بننے کے بعد مستقل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کنٹی جنٹ اور عارضی ملازمین کی مستقلی کے لئے طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔محکموں میں خالی جگہوں کے متبادل کام کرنے والے ملازمین کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد مستقل کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں