شیخ رشید احمد دنیا کے بلند ترین محاذ پر پہنچ گئے

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اسکردو پہنچ گئے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ سیاچن کے دو روزہ دورے پر پہنچے ہیں۔ اسکردو آمد پر ائیرپورٹ پر مقامی انتظامیہ اور گلگت بلتستان اسکاوٹس کے حکام نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔ وزیر داخلہ اپنے دورہ سیاچن میں گیاری اور گیانگ سیکٹرز کا دورہ کرینگے۔ وزیر داخلہ گیاری میں یادگار شہداء پر حاضری اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرینگے۔ وزیر داخلہ گیاری اور گیانگ میں بارڈرز پر موجود پاک افواج کے جوانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وفاقی وزیر داخلہ رواں سال جولائی میں سیاچن کا دورہ کر چکے ہیں۔ جہاں انہوں نے جی بی اسکاؤٹس114 ونگ ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں