راکا پوشی پر پھنسے پاکستانی اور 2 غیرملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کر لیا گیا

نگر: راکا پوشی کی چوٹی پر کئی روز سے پھنسے ایک پاکستانی اور دو غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نگر کے مطابق چیک ری پبلک کے دو اور پاکستان کا ایک کوہ پیما 6900 میٹر بلندی پر5 روز سے پھنسے ہوئے تھے جنہیں اب ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ راکا پوشی پر پھنسے تینوں کوہ پیماؤں کو پاکستان آرمی کے جوانوں نے ریسکیو کیا اور انہیں گلگت منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں