گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی خوشحالی کا باعث بنے گی، تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ، ملاقات میں سیاحت کے فروغ اور شہروں کی منصوبہ بندی پر گفتگو کی گئی ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے مجموعی طور پر انفراسٹرکچر کی صورتحال و بحالی پر بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا، گلگت بلتستان ترقیاتی پیکیج پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو جاری ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گلگت میں سیاحت کی ترقی خوشحالی کا باعث بنے گی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کے حوالے سے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو وہ حقوق فراہم کرنے جارہی ہے جن کا وہ ستر سال سے انتظار کررہے ہیں ،انھوں نے کہا کہ ماضی میں صرف زبانی جمع خرچ سے گلگت بلتستان کے عوام کو بہلایا جاتا رہا لیکن تحریک انصاف کی حکومت عوام کو حقوق کی فراہمی کے لئے ٹھوس بنیادوں پر کام کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں