جنگ آزادی گلگت بلتستان کے ہیرو نقیب اللہ 117 برس کی عمر میں دنیا سے کوچ کر گئے

جنگ آزادی گلگت بلتستان کے ہیرو نقیب اللہ 117 برس کی عمر میں دنیا سے کوچ کر گئے۔ عظیم ہیرو مرحوم نقیب اللہ کو سینکڑوں افراد کی آہوں سسکیوں میں کل آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ڈوگرہ افواج کی بٹالین نے جب گلگت کی طرف پیشقدمی کی تو ان کو روکنے کے لیے نقیب اللہ نے پرتاپ پل جلا ڈالا جس کی بدولت ڈوگرہ سامراج کے آخری گورنر گھنسارا سنگھ کو گلگت میں ہتھیار ڈالنے پڑے۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر فورس کمانڈر گلگت بلتستان کی طرف سے مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں