چیف کورٹ جی بی کے چیف جج جسٹس ملک حق نواز کیخلاف انکوائری کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل نے وزیراعظم سکریٹریٹ کو خط لکھ دیا

چیف کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جج جسٹس ملک حق نواز کیخلاف انکوائری کی منظوری کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل گلگت بلتستان کے سکریٹری نے اپنے دستخط سے وزیراعظم سکریٹریٹ کو لکھے ہوئے مراسلے میں کہا ہے کہ انکوائری کی منظوری سے متعلق معاملے کو وزیراعظم پاکستان کے سامنے پیش کیا جائے ۔ چیف جج چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز کیخلاف شاہ خالد ولد مسرور سکنہ کھینر چلاس کی شکایت پر ریفرنس کی منظوری کے لیے وزیراعظم پاکستان کو دستاویزات کیساتھ بھجوایا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں