شاہراہ قراقرم ہرقسم کی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بحال

شديد بارشوں اور لينڈ سلائيڈنگ سے متاثر ہونے والی شاہراہ قراقرم کو ہر قسم کی ٹریفک کے ليے مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔ آئی ايس پی آر کے مطابق خراب موسم اور مشکل جغرافیے کے باوجود امدادی ٹيموں نے 24گھنٹے کام جاری رکھا۔ ایف ڈبلیو او ٹیموں کی کاوشوں سے تمام بند جگہیں کھول دی گئی ہیں۔ گلگت بلتستان میں شدید بارش اور مٹی کے تودوں کے باعث سڑک بند ہوئی تھی۔ تتہ پانی سے رائے کوٹ تک 20جگہوں سے شاہراہ بند ہوگئی تھی۔ شاہراہ بند ہونے سے ٹریفک کی آمد ورفت معطل ہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں