داسو بس حادثہ میں بارودی مواد کی تصدیق ہوگئی، فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ داسو واقعے کی ابتدائی تفتیش میں بارودی مواد کی تصدیق ہوگئی ہے ، واقعہ میں دہشت گردی کے عنصر سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔فوادچوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم ذاتی طور پر پیشرفت کی نگرانی کر رہے ہیں ، حکومت چینی سفارتخانے کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، ہم مل کر دہشت گردی کے لعنت سے لڑنے کے لئے پرعزم ہیں۔گذشتہ روز پاکستان میں چینی سفارتخانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ صبح 7 بجے داسو پاور پراجیکٹ کی بس پر دھماکہ ہوا، حادثے میں 9 چینی باشندے اور 3پاکستانی باشندے جاں بحق ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں