گلگت بلتستان میں 14 سالہ لڑکی کا قاتل اس کا بھائی نکلا

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں 14سالہ لڑکی کا قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا اس کا بھائی نکلا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کو 27 مئی کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال گاہکوچ لایا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئی جس کے بعد پوسٹ مارٹم کرکے لاش ورثا کے حوالے کی گئی اور تفتیش کا آغاز کیا گیا۔

پولیس کے مطابق شک کی بنیاد پر لڑکی کے بھائی کو حراست میں لےکر تفتیش کی تو دوران تفتیش اس نے بہن کے قتل کا اعتراف کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا کہ بہن کے ساتھ تکرار پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں