گلگت بلتستان کے میگا پراجیکٹس کیلئے اڑتالیس ارب مختص

وفاقی بجٹ میں گلگت بلتستان کے میگا پراجیکٹس کیلئے 48 ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں، بجٹ دستاویز کے مطابق پی ایس ڈی پی کے جاری منصوبوں میں ہنزل ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے ڈھائی ارب روپے،26میگاواٹ شغر تھنگ پاور پراجیکٹ کیلئے 1ارب80کروڑ، 16میگاواٹ نلترiiiپاور پراجیکٹ کیلئے1ارب46کروڑ،چار میگاواٹ تھک چلاس پاور پراجیکٹ 98کروڑ، سکردو میں 250بیڈ ہسپتال کیلئے1ارب20کروڑ،50بیڈ کارڈیک ہسپتال فیز ون گلگت کیلئے 1ارب 10کروڑ،سکردو میں پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ کے قیام کیلئے19کروڑ،ریجنل گرڈ کیلئے 1ارب 50کروڑ، گلگت میں سوریج سسٹم کیلئے 50کروڑ اور کنوداس آر سی سی پل سے نلتر ایئر فورس بیس تک روڈ کی اپ گریڈیشن کیلئے 1ارب 52کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کی نئی سکیموں میں گانچھے غواڑی میں 30میگاواٹ پراجیکٹ کیلئے 1ارب70کروڑ روپے، داریل ، تانگیر ایکسپریس وے کیلئے 70کروڑ، پسن سے ہوپر نگر تک 40کلومیٹر شاہراہ نگر کی تعمیر کیلئے 50کروڑ،گلگت میں میڈیکل اینڈ نرسنگ کالج کیلئے 1ارب، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے درمیان تھلیچی شونٹر کوریڈور منصوبے کیلئے 2ارب روپے، استور اور بلتستان کو ملانے والی شاہراہ کی تعمیر کا منصوبہ گوریکوٹ سے شغرتھنگ سکردو روڈ کی تعمیر کیلئے 69کروڑ اور ماسٹر پلان کے تحت پی ایچ کیو ہسپتال گلگت کی اپ گریڈیشن کیلئے 50کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں گلگت بلتستان کے پی ایس ڈی پی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 37ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ نئے مالی سال کے ترقیا تی بجٹ میں جگلوٹ سکردو روڈ توسیعی منصوبے کیلئے 10ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ کے آئی یو گلگت اور سکردو کیمپسز میں انجینئرنگ فیکلٹی کے قیام کیلئے 20 کروڑ روپے، یونیورسٹی آف بلتستان کیلئے 25کروڑ گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات کیلئے ملک کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں سکالرشپ پروگرام کیلئے 8کروڑ،50میگاواٹ عطاء آباد پراجیکٹ کیلئے 20کروڑ،شتونگ نالہ پراجیکٹ کی فزیبلٹی کیلئے27کروڑ63لاکھ روپے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان ایس سی او ڈیٹا سنٹر کے قیام اور ایس سی او ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے قیام کیلئے مجموعی طور پر 30کروڑ روپے، ایس سی او کے زریعے کشمیر و جی بی میں براڈ بینڈ سروس کی توسیع کیلئے 37کروڑ روپے، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں سیلولر سروسز کی توسیع کیلئے 61کروڑ روپے سے زائد،آپٹیکل فائبر کیلئے 50کروڑ، غذر میں جی بی سکائوٹس ہیڈکوارٹر کے ایڈمنسٹریشن بلاک کی تعمیر کیلئے 19کروڑ روپے، مناور میں جی بی سکائوٹس ہیڈکوارٹر کی توسیع کیلئے 15کروڑ، گلگت بلتستان میں سپیس اپلیکیشن ریسرچ سنٹر کے قیام کیلئے 5کروڑروپے مختص کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں