چلاس سے راولپنڈی جانے والی گاڑی دریا میں جاگری، 17جاں بحق

چلاس سے راولپنڈی جانے والی مسافر گاڑی دریائے سندھ میں جاگری جس کے نتیجے میںایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت 17افراد جاں بحق ہوگئے ،ایک خاتون کی لاش نکال لی گئی، آخری اطلاعات تک 16افراد لاپتہ تھے،تفصیلات کے مطابق پیر کو علی الصبح چلاس سے راولپنڈی جانے والی گاڑی کوہستان میں پانی باغ کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریائے سندھ میں جاگری ،جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 17افراد ڈوب گئے ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر محمد یوسف ، اسسٹنٹ کمشنر تانگیر عنایت اللہ ، مجسٹریٹ محمد امین بھی دیامر سے ریسکیو ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیں، جائے حادثہ سے ایک خاتون کی لاش برآمد کرلی گئی ہے جبکہ 16افراد لاپتہ ہیں ۔دیامر انتظامیہ اور کوہستان انتظامیہ نے لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے مشترکہ ریسکیو آپریشن جاری رکھا ہوا تھا دریائے سند ھ میں پانی کا بہائو تیز ہونے کے باعث ریسکیوسرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے رات گئے تک لاپتہ افراد کی تلاش میں کامیابی نہیںملی تھی،لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے پشاور سے پیشہ ور غوطہ خوروں کی ٹیم کو بھی کوہستان انتظامیہ نے طلب کرلیا ہے ،ٹیم آج پہنچے کا امکان ہے،لاپتہ ہونے والوں میں وزیب،مقصود،بریت،خورشید عالم ،محمد عالم،نوشیر خان،بنفشہ،فرینہ،نیلم،شیرعالم اور دیگر شامل ہیں ،بدقسمت مسافر پیر کے روز چلاس تھلپن سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ گاڑی میں سوار 5 افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے جبکہ دیگر افراد بھی آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں