گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات میں بلتستان سے کئی امیدوار سامنے آگئے

گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات میں کونسل کی نشست، کوآرڈینیٹر و سپیشل اسسٹنٹ کی نشست کیلئے بلتستان سے کئی امیدوار سامنے آگئے ہیں کونسل کی نشست کیلئے جن امیدواروں کے نام سامنے آئے ہیں ان میں پاکستان تحریک انصاف بلتستان ڈویژن کے صدر وزیرولایت علی ایڈووکیٹ، پی ٹی آئی بلتستان کے جنرل سیکرٹری یوسف نمبردار، گورنر راجہ جلال حسین مقپون کے چھوٹے بھائی راجہ جعفر علی خان مقپون، ڈاکٹر محمد شریف، سخاوت علی، محمد موسی خان اور خادم حسین دلشاد کے نام شامل ہیں.

کوآرڈینیٹر وسپیشل اسسٹنٹ کیلئے پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے صوبائی رہنماء تقی آخونزادہ پی ٹی آئی بلتستان کے بانی رہنماء غلام حیدر وسابق ایس پی عبدالخالق احمد جیوکے ناموں پر غور ہورہاہے. کونسل کی نشست کے علاوہ وزیرولایت علی ایڈووکیٹ کانام کوارڈینیٹر و سپیشل اسسٹنٹ کی نشست کے لئے بھی لیاجارہاہے. گورنر اپنے بھائی راجہ جعفر علی خان کو کونسل میں دیکھنا چاہتے ہیں اس بابت انہوں نے مرکزی سطح پر اہم شخصیات سے بات چیت بھی مکمل کرلی ہے. سینئر وزیر راجہ ذکریا مقپون راجہ جعفرعلی خان کو کونسل میں لینے کی بھرپور مخالفت کررہے ہیں ان کی خواہش ہے کہ راجہ جعفر علی خان کو بنانے کے بجائے پارٹی کے کسی سینئررہنماء کو کونسل میں لیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں