گلگت میں ویکسی نیشن سینٹرزکی تعداددگنی کردی گئی

گلگت: گلگت میں ویکسی نیشن سنٹرز کی تعداد دگنی کر دی گئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گلگت ڈاکٹر مبین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گلگت میں کرونا ویکسی نیشن سنٹرز کی تعداد 9 تھی جو کہ بڑھا کر 18 کردی گئی ہے نئے سنٹرز دور دراز علاقوں میں قائم کئے گئے ہیں تاکہ عوام گھر کی دہلیز پر مفت ویکسی نیشن کر وا سکیں انہوںنے کہا کہ ضلع گلگت میں اب تک 20 ہزار سے زائد افراد نے کرونا سے بچائو کیلئے ویکسی نیشن کر وائی ہے ۔این سی او سی کی طرف سے نوجوان طبقے کے لئے بھی مفت ویکسی نیشن کروانے کے اعلان کے بعدویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد بڑھے گی ڈاکٹر مبین نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عوام افواہوں پر کا ن نہ دھریں سب سے پہلے ڈاکٹروں نے ہی کرونا سے بچائو کی ویکسین لگوائی ہے لہذا عمر رسیدہ افراد اورنو جوان طبقہ فوری طور پر اپنا شناختی کار ڈ نمبر 1166 پر بھیج کر رجسٹریشن کوڈ حاصل کریں تاکہ ان کی بروقت ویکسی نیشن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں