شہروز کاشف مائو نٹ ایورسٹ سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما بن گئے

سکردو: پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان شہروز کاشف نے ما ئو نٹ ایورسٹ سر کرکے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ 19 سالہ کوہ پیما شہروز نے یہ کارنامہ منگل کی صبح 5 بج کر 5 منٹ پر سرانجام دیا جس کی اطلاع ان کی ٹیم نے شہروز کے سوشل میڈیا اکا ئو نٹ کے ذریعے دی۔علاوہ ازیں ٹیم کی جانب سے شہروز کی لوکیشن کا میپ بھی شیئر کیا گیا۔شہروز کاشف اس سے پہلے براڈ پیک بھی سر کرچکے ہیں تاہم ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والے یہ پانچویں پاکستانی بن گئے ہیں۔خیال رہے کہ 8 ہزار 849 میٹر بلندی کے ساتھ ماونٹ ایورسٹ دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں