چلاس،گاڑی کھائی میں گرنے سے2 افرادجاں بحق

چلاس: چلاس گندلو نالہ کے قریب سڑک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔سبزی سے لدی گاڑی کو چلاس سے 30 کلومیٹر دور گندلو نالہ کے مقام پر کل الصبح حادثہ پیش آیا ,گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں۔پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے جاں بحق افراد کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں