پاک فوج کے مشکور ہیں کہ انہوں نے پسماندہ علاقوں میں سکولز تعمیر کرنے میں حکومت کا ساتھ دی، خالد خورشید

چلاس: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ بچوں کی تعلیم پر حکومت کسی قسم کی کمپرومائز نہیں کرے گی حکومت تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی اس موقع انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے مشکور ہیں کہ انہوں نے پسماندہ علاقوں میں سکولز تعمیر کرکے تعلیمی سرگرمیوں میں حکومت کا ساتھ دیا ۔تعلیمی جرگہ سے صوبائی وزیر تعلیم راجہ اعظم، وزیر صحت حاجی گلبر خان، ممبر صوبائی اسمبلی حاجی رحمت خالق، ثریا زمان نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر عمائدین دیامر نے فورس کمانڈر کا داریل میں میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا ۔ ضلع دیا مر کے علاقے داریل میں تعلیمی جرگیکے انعقاد کے موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان، خالد خورشید ایڈووکیٹ، حاجی گلبر، وزیر صحت، حاجی رحمت خالق، ایم ایل اے، جی بی اے 17، ثریا زمان، ممبر جی بی اے، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے حیدر خان، فورس کمانڈر نادرن ایریا، دیا مر کے علما کرام ،عمائدین اور نہ صرف لوگ، بلحصوص نونہار بچوں کی بڑی تعداد نے جوش و خروش سے شرکت کی وزیر اعلی جی بی اور کمانڈر ایف سی این اے نے خاص طور پر خواتین کی تعلیم کے فروغ پر زور دیا۔ وزیراعلی نے داریل میں اندرونی سیاحت کے فروغ کے انتظامات کرنے کا اعلان کیا۔جرگہ کے آغاز سے قبل وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول داریل کا افتتاح کیا۔بعد میں وزیراعلی جی بی اور کمانڈر ایف سی این اے نے داریل کے ٹی ایچ کیو اسپتال میں منعقد تین روزہ مفت آرمی میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں