نوجوانوں کے عالمی دن کے حوالے سے فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے گلگت میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

انٹرنیشنل یوتھ ڈے کے حوالے سے رہنما فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل گلگت محمد حمزہ سالک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل معاشرے کا اہم حصہ ہیں ،معاشرے میں امن و امان کا قیام اور تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کے کردار کو نہیں جھٹلا یا جا سکتا ہے ۔انہوں نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کتب بینی کو اپنا شوق بنا لیں تاکہ تاریخ سے آشنا ہو سکیں۔ تقریب کے دوران معروف شاعر جمشید خان دکھی ، ہئیومن رائٹس کے راہنما اسرار الدین اسرار، ایف پی اے پی کی ریحانہ بشیر اور د یگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے نوجوان والنٹیئرز کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ نوجوان طبقہ ہی معاشرے میں ترقی کا ضامن ہوتا ہے۔ اس لئے نوجوان طبقہ ہمیشہ ملک کی ترقی کے لئے کام کریں جس سے وہ ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے یوتھ والنٹئرز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں