ایس ایس پی گلگت منصورالحق رانا کی سربراہی میں اہم شخصیات اور عمارتوں کی سیکورٹی بہتر بنانے کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

ایس ایس پی گلگت منصورالحق رانا کی سربراہی میں اہم شخصیات اور عمارتوں کی سیکورٹی بہتر بنانے کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں اعلی شخصیات نے کی شرکت کی۔ اجلاس میںتمام اہم مقامات کی سکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لیاگیا اور سیکورٹی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مذید اقدامات پربات چیت ہوئی ۔ اس کے ساتھ ساتھ گلگت میں مختلف مقامات پر متعین زمہ داروں سے درپیش مسائل پر بھی بحث ہوئی۔اجلاس میں ایس ایس پی گلگت نے اہم شخصیات اور مقامات کی سیکورٹی مذید موثر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام چیف سیکورٹی آفیسران ضلعی پولیس کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں اور شخصیات کی نقل و حرکت کے دوران پہلے سے مرتب سیکورٹی پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ سیکورٹی کے حوالے دوسری میٹنگ اگلے ہفتے ہوگی۔اس اجلاس میں گورنر گلگت بلتستان، وزیر اعلی گلگت بلتستان، سپریم اپلیٹ کورٹ ، چیف کورٹ ،چیف سیکریٹری ہاوس ، انسداد دہشت گردی کورٹ،چائینز سیکورٹی ،قراقرم یونیورسٹی اور سیکٹریٹ کی سیکورٹی پر متعین چیف سکیورٹی آفیسران شریک تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں