گلگت بلتستان الیکشن: اتحاد جرگہ ڈشکن کا تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

استور: ڈشکن شاہی جرگہ اور اتحاد ڈشکن کی طرف سے شمس الدین اور ثروت صبا سیکریٹری اطلاعات تحریک انصاف کے ہمراہ شاہی جرگے کے سربراہ مولانا ریاض الرحمان درویش کے ساتھ استور پرس کلب میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کی اور تحریک انصاف کے نامزد امیدوار شمس الحق لون کی حمایت کا اعلان کیا.ان کا کہنا تھاکہ ڈشکن کے عوام کی طرف سے باہمی مشاورت کے بعد یہ فصلہ کیا گیا ہے کہ ڈشکن کے تمام تحریک انصاف کے نامزد امیدوار شمس الحق لون کو دئیے جائیں گے. اس موقعے پر ڈشکن شاہی جرگے کے رکن اور امن کیمٹی کے رکن شمیر احمد نے بھی کہا کہ ہمارے ساتھ پیپلز پارٹی نے بے وفائی کی. تحریک انصاف کی سیکریٹری اطلاعات ثروت صبا نے کہا کہ ہم نے پہلے سے ہی ڈشکن میں کافی کوشش کی تھی اور کافی حد تک کامیابی بھی حاصل کی تھی آج ہم سب ایک ہو کر تحریک انصاف کو مضبوط کر رہے ہیں. نامزد امیدوار شمس الحق لون نے کہا کہ میں ڈشکن کی غیور بہادر عوام علما کرام شاہی جرگہ عمائدین ڈشکن کا بہت بہت مشکور ہوں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں