دیامر میں اشتہاریوں کے خلاف پولیس کا کامبنگ آپریشن جاری

گلگت: ضلع دیامر کے مختلف مقامات میں اشتہاریوں کے خلاف پولیس کامبنگ آپریشن کا سلسلہ جاری۔ایس پی دیامیر شیرخان کی قیادت میں ایس ایچ او داریل اور ان کی ٹیم نے سپیشل برانچ کی خفیہ اطلاع پر چھائے مار کر مزید چار مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ داریل کو مطلوب ایف آ?ی آرنمبر 14/20 دفعہ /506/337f/324/341 میں ملوث مجرمان اشتہاری حکیم خان،شیربہادر ولد مصرخان عبدالمالک ولد حکیم خان امتیاز ولد بہادر ساکنان پھوگچ داریل کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کردیا گیا ہے۔رواں ہفتے کامبنگ آپریشن میں درجنوں اشتہاری گرفتار ہوچکے ہیں۔ایس پی دیامر نے کہا کہ تمام مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری تک اپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں