چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے تقرریوں تبادلوں اور ٹینڈرز کے اجر پر عائد پابندی ہٹا دی

نگران وزیراعلیٰ میرافضل خان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے تقرریوں تبادلوں اور ٹینڈرز کے اجرا پر عائد پابندی ہٹا دی ہے.استور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میر افضل نے کہا کہ انتخابات کی حد تک نگران حکومت چیف الیکشن کمشنر کے ماتحت ہے الیکشن کے انعقاد کی ذمہ داری الیکشن کمشنر کی ہے اور نگران حکومت نے الیکشن کمشنر کو ضروری لوازمات فراہم کرنا ہے، نگران حکومت اس معاملے میں مکمل تیار ہے الیکشن کمشنر انتخابی شیڈول جاری کرنے کے بعد ہمیں مختلف لوازمات کے حوالے سے احکامات دیں تمام لوازمات فراہم کریں گے .

میرافضل نے کہا کہ گلگت بلتستان میں چیف الیکشن کمشنر نے ٹینڈرز تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کی تھی جس پر نگران حکومت نے پابندی ہٹانے کے حوالے سے الیکشن کمشنر کو خصوصی درخواست کی تھی جس پر چیف الیکشن کمشنر نے پابندی ہٹادی ہے جس کی روشنی میں تمام محکموں میں تقرریوں اور تبادلوں کا آغاز ہوا ہے. ایک ہی اسٹیشن میں تعینات آفیسروں کے تبادلے ہونگے ابتدائی مرحلے میں محکمہ صحت کے اعلیٰ آفیسران کے تبادلے ہوئے ہیں جبکہ آج کے بعد مختلف محکموں میں ٹینڈرز بھی کئے جائیں گے نگراں وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ استور کے پراجیکٹس کو مکمل کرنے کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کردیئے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں