گلگت بلتستان کے عوام اپنے ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے مخلص ہیں۔ فورس کمانڈر

چلاس: فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود خان نے کہا ہے کہ دیامر پرامن لوگوں کی سرزمین ہے یہاں کے باسی محب وطن جفاکش اور دیانتداری میں اپنی مثال آپ ہیں، دیامر کا جرگہ امن کا ضامن ہے. ان خیالات کا اظہار انھوں نے دیامرگرینڈ جرگے کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، نگران وزیر جنگلات و جنگلی حیات مولانا سرور شاہ،چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن (ر) محمد خرم آغا،سربراہ گلگت بلتستان پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمٰن،سیکریٹری انفارمیشن فدا حسین،اعلیٰ سول و عسکری حکام ،ضلعی انتظامیہ دیامر ودیگر تقریب میں شریک تھے۔تقریب میں فورس کمانڈر جنرل احسان محمود خان کو علاقے کیلئے گئے اقدامات،خدمات kے اعتراف میں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا،جرگے کے عمائدین نے تمام مہمانوں کو روایتی تحائف بھی پیش کئے۔فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے مخلص ہیں۔دیامر کا جرگہ امن کا ضامن ہے،دیامر کی یوتھ بہت ٹیلنٹڈ اور لوگ دیندار،جفاکش،محنتی،مہمان نواز اور سچے محب وطن ہیں،پاک فوج اس بات کی معترف ہے انھوں نے کہاکہ دیامر پاکستان کا قلعہ اور گلگت بلتستان کا گیٹ وے ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں