وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے نلتر واقع پر جے آئی ٹی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے

استور: وزیر اعلی گگت بلتستان سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے سکریٹری داخلہ کو نلتر واقع پر جے آئی ٹی بنانے کے احکامات دیئے ہیں۔دہشت گردی ایکٹ کے تحت اس واقع کا ایف آئی آرکیا جائے اور اے ٹی اے کورٹ میں کیس کا ٹرائل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے نلتر واقع میں دو قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے مکمل ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ اس واقع کے مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں