گلگت بلتستان میں جشن آزادی پاکستان کی تقریبات کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ کھرمنگ مہدی آباد میں محفل مشاعرہ کاانعقادہوا جس میں شعرا کرام کے ساتھ ساتھ اہل ذوق کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ضلع کھرمنگ مہدی آباد میں سہارا یوتھ، محکمہ سیاحت اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالے سے محفل مشاعرہ کا منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ قربان علی تھے۔ محفل مشاعرہ میں کھرمنگ بھر سے تعلق رکھنے والے شعرا کرام کے ساتھ ساتھ اہل ذوق کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مقامی شعراء نے یوم آزادی کی مناسبت سے اپنے اپنے کلام کے زریعے وطن عزیز سے اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کرکے سامعین سے خوب دادوصول کی۔تقریب کے دوران مختلف سکولوں کے بچوں نے بھی ملی نغمے گائے جن کی گونج سے شرکائے محفل نے اپنی جگہوں سے اٹھ کر روایتی رقص کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ قربان علی کا کہنا تھا کہ اس مشاعرے کا مقصد ادب کی ترویج کے ساتھ ساتھ آزادی کیلئے تن من کی قرنیاں دینے والے قائدین کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جنا ح اور ان کے رفقائے کار کی دوراندیشی کی وجہ سے آج ہم ایک آزاد اور خود مختار ریاست میں زندگی گزار رہے ہیں اب ہماری باری ہے کہ ہم سب کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا اپنا حصہ ڈالے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں