ضلعی انتظامیہ گلگت کی جانب سے ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک کی سربراہی میں جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے کار ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔

ریلی کا آغاز لالک جان سٹیڈیم سے کیا گیا ۔ اس ریلی میں سرکاری عہدیداروں ، آرمی افسران اور دیگر اعلیٰ حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ریلی کی تمام گزر گاہوںپر شائقین کی بڑی تعداد موجود رہی ۔ یہ ریلی مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی دنیور چوک میں پہنچی ۔ جہاں پر ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔ اس کے بعد ریلی واپس لالک جان شہید سٹیڈیم کے پاس اختتام پذیر ہوگئی ۔ اس موقع پر شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد کی نعرے بازی کی گئی ۔ اس ریلی میں موٹر سائیکل سواروں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے ۔ ایس ایس پی رانا منصور الحق سیکیورٹی کے تمام معاملات کو خود دیکھتے رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں