سکولوں میں نافذ کیا گیا مار نہیں پیار کا قانون اساتذہ نے پیروں میں روند دیا ۔ آزاد کشمیر کے شہر بھمبر میںاستاد نے چار سالہ بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تشدد کا افسوسناک واقعہ بھمبر کی تحصیل برنالہ کوٹ میں پیش آیا ۔ جہاں پر پرائمری سکول کے ٹیچر نے چار سالہ بچے عبداللہ جان بانی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ بچے کا قصور صرف اتنا تھا کہ چار سالہ بچے نے استاد کی طرف سے دیا گیا سبق یاد نہیں کیا تھا ۔ بے رحم استاد کی طرف سے کیے جانے والے تشدد سے بچہ بے ہوش ہوگیا ۔ بچے کے والد کامران جان بانی کے مطابق بچہ شدید تشدد کی وجہ سے ہسپتال میں کافی دیر تک بے ہوش رہا ۔ متاثرہ بچے کے والد نے استاد کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے ایف آئی آردرج کرا دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں