جشن آزادی کی مناسبت سے آزاد کشمیر بھر کے مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کی طرف سے خصوصی پروگرامز کا انعقاد کیا گیاہے ۔

آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں منچلوں کی جانب سے جشن آزادی ریلیوں میں ہلڑ بازی کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس دوران مختلف مقامات پر نوجوانوں کی جانب سے موٹر سائیکلوں پر خوفناک کرتب دکھائے جارہے ہیں ۔ ادھر پولیس کی طرف سے ون ویلرز کے خلاف آپریشن کیلئے تشکیل دیا گیا پلان ناکام نظر آرہا ہے ۔ متعدد مقامات پر ون ویلرز کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں تاہم مجموعی سطح پر پولیس کی کارکردگی غیر تسلی بخش رہی ہے ۔ ادھر مختلف اطلاعات کے مطابق میرپور، عباسپور، راولاکوٹ اور دیگر اضلاع میں موٹر سائیکلوں پر ون ویلرز کے حادثات کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں