انتقامی کاروائی کی کوشش کی گئی تو سخت ردعمل کا اظہار کیا جائے گا ۔چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی

ٹیکسز کے خلاف تحریک میں دس اضلاع ایک پیج پر تھے ۔کسی بھی ضلعے میں انتقامی کاروائی کی کوشش کی گئی تو سخت ردعمل کا اظہار کیا جائے گا ۔صدرانجمن تاجران سکرو غلام حسین اطہرنے چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور بلتستان میں انتقامی کاروائیوں سے آگاہ کیا ۔ بات چیت میںحکومت کی ہرسازش کا مل کر مقابلہ کرنے عزم کیا گیا۔ مشترکہ بیان کے ذریعے سے حکومت اور انتظامیہ کو انکے معاہدے کی یاددہانی کرائی۔ مولانا سلطان رئیس نے کہا کہ حکومت کے ساتھ تحریری معاہدہ ہوا ہے کہ اس تحریک کے بعد تاجربرادری کو تنگ نہیں کیا جائے گا۔ انتظامیہ کے ان فیصلوں سے صوبائی حکومت اور عوام میں جہاں دوریاں پیدا ہورہی ہیں وہاں حکومت مخالف نظریہ جنم لیتا ہے۔لہذا حکومت نے اپنی ساکھ قائم رکھنی ہے تو انتظامیہ کو ان ہتھکنڈوں سے دور رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں