بڑی عدالت کا بڑا فیصلہ حافظ حفیظ الرحمن کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کردی-

بڑی عدالت کا بڑا فیصلہ سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان نے وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کردی۔پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی سینئیر نائب صدر جمیل احمد نے وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن پر 2015 کے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا الزام لگا تے ہوے الیکشن ٹریبیونل میں درخواست دائر کر دی تھی اور حفیظ الرحمن کی ڈگری کو بھی جعلی قرار دیتے ہوے ڈگری کو چیلنج کر دیا تھا ۔ الیکشن ٹریبیونل نے درخواست کی سماعت مکمل کرتے ہوئے الزامات کو مسترد کردیا تھا جس پر جمیل احمد نے فیصلے کو سپریم اپیلٹ کورٹ میں چیلنج کردیا تھا ۔گزشتہ روز سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج جسٹس ڈاکٹر رانا محمد شمیم کی سربراہی میں عدالت کی ڈویژنل بنچ نے مقدمے کی سماعت مکمل کرتے ہوے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوے اپیل کو ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردیا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں