سکردومیں تین مقامات کوحساس ترین قراردے دیا گیا ،سکیورٹی ہائی الرٹ

سکردو میں تین مقامات کو حساس ترین قرار دیدیا گیا جن میں مرکزی جامع مسجد امامیہ، امام بارگاہ قصر بتول اور نوربخشیہ مسلک کا مرکز شامل ہیں،جن کی سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئیں۔ تینوں حساس ترین مقامات پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ جی بی سکائوٹس کے100 اہلکار بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں،ضرورت پڑنے پر فوج بھی طلب کر لی جائے گی ۔
ایس ایس پی سکردو راجہ مرزا حسن نے اس حوالے سے کہا کہ سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ جن تین مقامات کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے وہاں سکیورٹی کے معاملے میں کوئی کوتاہی نہیں کریں گے عوام عاشورہ کے پرامن انعقاد و اختتام کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ علمائے کرام نے امن کے قیام کو برقرار رکھنے کیلئے ماضی میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے امید ہے کہ آئندہ بھی کردار ادا کرتے رہیں گے ہم عزاداروںکی جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں